پکنک پر گئے 11 بچے راستہ بھٹک گئے، پھر کیا ہوا؟

جمرود (پی این آئی) پشاور سے افغانستان کی جانب جانے والے راستے پر خیبر کی تحصیل جمرود کے پہاڑی علاقے میں پکنک پر گئے گیارہ بچے راستہ بھٹک گئے، بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے بچوں کو ریسکیو کرلیا۔ عقلمند ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے پر بچوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے، ویڈیو میں بچوں نے کہا کہ اندھیرا ہے جس کے باعث وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی ٹیمیں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، اور بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ خیبر ایجنسی کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کےمطابق گو گل لوکیشن کی مدد سے تمام بچوں کو ریسکیو کیا گیا، تمام بچے محفوظ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close