برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی، پاکستان کے کس شہر میں پارہ منفی9 ڈگری تک گرگیا؟

قلات (آئی این پی) قلات میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی، پارہ منفی نو تک گرگیا، شدید سردی میں گیس مکمل غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، بازار اور سڑکیں سنسان، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر، سیاحتی مقام کوہ ہربوئی، کپوتو، سرخین، نیچارہ، پندران، اسکلکو، شیخڑی، گرانی سمیت گردونواح میں برفباری ہوئی جسکے بعد سردی نے ڈھیرے جما لئے برفباری کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی قلات و گردونواح میں سوئی گیس بدستور بند رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close