کراچی میں تیزہوائوں نے تباہی مچا دی، کتنی ہلاکتیں ہو چکی ہیں؟ افسوسناک خبر

کراچی (پی این آئی)روشنیوں کے شہری میں تیز ہواؤں کے باعث دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے کھمبے گرنے اور تاریں ٹوٹنے کے باعث کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔ سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گر نے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی باڈی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں