سندھ کی سیاست میں تہلکہ، کراچی کے 21 فی صد ووٹوں سے متعلق بڑا انکشاف

کراچی(آئی این پی) ووٹر نظر ثانی عمل 2021 کے دوران کراچی کے 21 فی صد ووٹ کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تقریبا سوا لاکھ ووٹرز کا موت یا دیگر وجوہ کے سبب فہرستوں سے اخراج ہوا ہے، جس کی وجہ سے کراچی کے ووٹرز 87 لاکھ 48 ہزار سے کم ہو کر 68 لاکھ 13 ہزار رہ گئے۔کراچی شرقی کے 15 لاکھ 68 ہزار میں سے 12 لاکھ 15 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی، کراچی جنوبی کے 12 لاکھ 15 ہزار میں سے 8 لاکھ 39 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہی ہو سکی۔

کراچی غربی کے 8 لاکھ 9 ہزار میں سے 7 لاکھ 5 ہزار، کراچی وسطی کے 20 لاکھ 39 ہزار میں سے 17 لاکھ 32 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی۔ ملیر کے 7 لاکھ 79 ہزار میں سے 5 لاکھ 82 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہوئی،کراچی کورنگی کے 14 لاکھ 25 ہزار میں سے 10 لاکھ 44 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی، جب کہ کیماڑی کے 8 لاکھ 29 ہزار میں سے 6 لاکھ 93 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی ہے۔شرقی میں 3 لاکھ 37 ہزار ووٹوں، کراچی جنوبی 3 لاکھ 75 ہزار ووٹوں، کراچی غربی کے ایک لاکھ 70 ہزارووٹوں، کراچی وسطی کے 2 لاکھ 75 ہزار ووٹوں، ملیر کے ایک لاکھ 77 ہزار ووٹوں، کورنگی کے 3 لاکھ 63 ہزار ووٹوں، اور کیماڑی کے ایک لاکھ 23 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی ہے۔

سوا لاکھ کے قریب ووٹ ایسے ہیں جو موت یا دیگر اسباب کی وجہ سے خارج ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹرز کی تصدیق نہ ہونے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں