صدر آزاد کشمیر کا چوہدری علی شان سونی سے سماہنی میں ان کے گھر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سماہنی (پی این آئی ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی سے سماہنی میں ان کے گھرکھٹیالہ میں جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی کی والدہ محترمہ (مرحومہ) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر آزا دکشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، مشیر صنعت و حرفت چوہدری مقبول گجر، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سابق امیدوار اسمبلی، چوہدری رزاق، چوہدری سردار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close