حدِ نگاہ بہتر ہو گئی ، موٹروے کو کہاں کہاں سے کھول دیا گیا؟ سفر کرنے سے پہلے تفصیلات پڑھ لیں

لاہور (پی این آئی ) حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کیلئے کھولا گیا ۔اس سے قبل موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی جبکہ موٹروے ایم 2، ایم 4 اورایم کو بھی 5 شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا تھا ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر ویز بند کرنے کے اقدامات عوام کی حفاظت کے پیش نظر اٹھائے جاتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close