کورونا کا پھیلاؤ، پاکستان میں دو سے تین ہفتے خطرناک قرار دے دیئے گئے، کیا کرنا ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) کورونا کے پھیلاؤکے حوالے سےپاکستان میں دو سے تین ہفتے خطرناک قرار دے دیئے گئے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اگلے دو سے تین ہفتے کورونا صورت حال کے حوالے سے بہت زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسز کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ اومی کرون اپنی ہیئت تبدیل کرسکتا ہے، زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے،حکومت فوری طور پر سیاسی جلسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close