غیر قانونی ہیوی بائیک رائیڈرزکے خلاف ایکشن شروع

اسلام آباد(آئی این پی)ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد مظہر اقبال کا غیر قانونی آن لائن بائیک رائیڈرز جن میں غیر تربیت یافتہ،ٹریفک قوانین بارے آگاہی نہ ہونا،،موٹر سائیکل کا درست حالت میں نہ ہونا،متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نامہ کا سرٹیفکیٹ نہ ہونا اور حادثات کا باعث بننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کارروائی کا حکم،زونل ڈی ایس پیز کو کارروائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں،غیر قانونی بائیک رائیڈرز کے خلاف کارروائی کا مقصدحادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے،

ایس ایس پی ٹریفک۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکاماتِ کی روشنی میں ٹریفک پولیس کا حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جس کے تحت غیر قانونی آن لائن بائیک رائیڈرز (بائیکیا) جن میں غیر تربیت یافتہ،ٹریفک قوانین بارے آگاہی کا نہ ہونا،موٹر سائیکل درست حالت میں نہ ہونا،متعلقہ اتھارٹی سے آن لائن بائیک چلانے کا اجازت نامہ کا سرٹیفکیٹ موجود نہ ہے،اور حادثات کا باعث بننے والے بائیک رائیڈرز کے خلاف خصوصی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،اس سلسلے میں زونل ڈی ایس پیزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان بائیک رائیڈرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کو ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہ جائے،اس ضمن اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈز وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور ان غیر قانونی بائیک رائیڈرز کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،
ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پراسپیشل اسکواڈ تعینات کرکے غیر قانونی بائیک رائیڈرز کے خلاف مہم میں تیزی لائی جارہی ہے،اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی اورکسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی، اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں