اہم اور ہنگامی نوعیت کے فیصلے، پاکستان عوامی تحریک نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد( آئی این پی)ترجمان پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان کے مطابق عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اہم مشاورتی اجلاس آج بروز اتوار دن12بجے تا 3بجے سہ پہر انقلاب ہاؤس میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق کریں گے،ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر، سنٹرل ایگزیکٹو کے انتہائی اہم اجلاس کے بعدشمالی پنجاب کا اجلاس اس لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا،اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی اور کچھ اہم اور ہنگامی نوعیت کے فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس فیصلوں کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام اضلاع میں بلدیاتی کنونشنز کے انعقاد کے لئے ٹائم فریم کا تعین کیا جائے گا،اجلاس میں، صدر مشائخ ونگ شمالی پنجاب پیر انیس احمد غفوری، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک شمالی پنجاب سردار صابر خان،سینئر نائب صدر ملک توقیر اعوان،آرگنائزر ملک طاہر جاوید، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن سردار عمر دراز خان،نائب صدورڈاکٹر ظفرناز،سید ابرار حسین شاہ، سید شمس العارفین،حکیم مشتاق احمد،سید محسن شاہ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار اظہر عباس،،سیکرٹری مالیات بابر حسین اورملک جواد الحسنات شرکت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں