پشاور تحصیل سٹی آفس پر چھاپہ،6 ٹاؤٹ گرفتار کر لیے گئے

پشاور(آ ئی این پی)ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل سٹی آفس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے 06 ٹاؤٹوں کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کو تحصیل سٹی آفس میں ٹاؤٹوں کی اطلاع ملی تھی جس پر انھوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو نے افسر مال ارشد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر) ڈیٹابیس(محمد اصغر خان کے ہمراہ تحصیل سٹی آفس کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے تحصیلد آفس میں سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی اور موقع پر موجود سٹاف کو عوام سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے تحصیلدار دفاتر، سب رجسٹرار دفاتر سمیت دیگر دفاتر کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود لوگوں سے ان کی آمد سے متعلق معلومات کیں۔ انھوں نے تحصیل سٹی کے مختلف دفاتر سے 06 ٹاؤٹوں کو موقع پر گرفتار کر لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے تمام انتظامی افسران کو تحصیلدار دفاتر کا مسلسل دورہ کرنے اور کسی بھی ٹاؤٹ کی موجودگی پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں