مطالبات کی فہرست آ گئی، ایک اور صوبے میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی دہمکی دے دی

کراچی(آئی این پی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عمر سلطان نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ز کے مسائل حل کئے جائیں،بصورت دیگر ملک بھر میں ہڑتال کریں گے،وہ جمعرات کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ڈاکٹر وارث جاکھرانی،ڈاکٹر یاسین عمرانی،محبوب نوناری ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے بلوچستان کے نوجوان ڈاکٹر ز کو فاشست حکومت نے نشانہ بنایا ہوا ہے،ڈاکٹرز غریب مریضوں کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم نے متعدد پریس کانفرنس کیں،

تاکہ بلوچستان حکومت ان جائز مطالبات پر گور کرے،لیکن سب بے سود رہا،انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور ڈاکٹرز کو ہڑتال اور احتجاج پر مجبور کیا گیا،جس کے نتیجے نوجوان ڈاکٹرز کی گرفتاری اور مار پیٹ بھی کی گئی،انہوں نے کہا کہ بدھ کو دوبارہ نوجوان ڈاکٹرز پر امن احتجاج پر تھے،جس کے جواب میں حکومت نے ڈاکٹرز پر تشدد کی پالیسی اپنائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں