اسلام آباد( آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (PCRWR) سے ملاقات کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق میں وائس چانسلر نے PCRWR کے چیئرمین سے پانی کے وسائل بالخصوص گلگت بلتستان میں پینے کے پانی کے معیار پر تحقیق کی متعدد جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں چیئرمین PCRWR نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گفتگو کے دوران گلگت شہر میں پینے کے پانی کے گرتے ہوئے معیار کے بارے میں اپنی ماہرانہ رائے اور خدشات کا اظہار کیا اور کہاکہ صحت مند زندگیوں کے لیے گلگت شہرمیں پینے کے پانی کے معیار کو بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں پی سی آر ڈبلیو آر،انوائمنٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے واٹر کوالٹی لیب کے باہمی اشتراک سے پینے کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنے پر بھی ا تفاق کیاگیااور گاؤں سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کم لاگت کے پانی صاف کرنے والے پلانٹس پر ایکشن ریسرچ کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ملاقات میں مشترکہ طور پر پانی کے معیار کی جانچ اور نقشہ سازی کے لیے گلگت بلتستان میں مقامی صلاحیتوں کی تعمیر پر تعاون کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیئرمین PCRWR کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مستقبل میں باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق اور صلاحیت کی تعمیر کے اقدامات کا یقین دلایا۔چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میںوائس چانسلر کے ہمراہ ڈاکٹر ظفر خان سربراہ فارسٹری رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بھی موجود تھے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں