چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ مری، داخلی راستے پر تین چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (آئی این پی )چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے منگل کے روز مری کا دورہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے لوئر ٹوپہ جھیکا گلی روڈ، کلڈنہ روڈ اور دیگر مقامات پر برف ہٹانے اور ٹریفک رواں رکھنے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے مری میں موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے مزید سڑکوں کو ون وے کیا جائے اوربرفباری سے قبل برف ہٹانے اور گاڑیاں اٹھانے والی مشینری چوکنگ پوائنٹس پر منتقل کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کی شدت کی صورت میں سیاحوں کے قیام کیلئے مقامات کا تعین کر لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مری کے داخلی راستے پر تین چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اورموسمی خطرات کی مطابقت سے مقررہ تعداد سے زیادہ گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں