کورونا سے بچاؤ، حرم شریف میں روبوٹ کے ذریعے آب زمزم کی تقسیم

مکہ (پی این آئی) کورونا وباء کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے مکرمہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کرا دیا ہے۔ حرم شریف میں مناسک کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریقہ کار ہے۔

انسانی معاونت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم کی بدولت کارکنان بھی وائرس لگنے سے محفوظ رہتے ہیں اور زائرین کو بھی تحفظ حاصل رہتا ہے۔ حرم شریف کے زائرین کی طرف سے اس سہولت کو نہایت مفید اور شاندار قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں