پاکستان میں خواتین سب سے زیادہ اومیکرون کا شکار ہونے لگیں

کراچی(آئی این پی) کراچی میں اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، کراچی کے ضلع ایسٹ اور ساؤتھ میں زیادہ کیسز رپورٹ، سربراہ ڈاو کورونا لیب پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے کیسز میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں، متاثرہ خواتین میں سے 55 فیصد سے زائد خواتین کی عمریں 30 سال سے زائد ہیں جبکہ 40 فیصد سے زائد خواتین کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق اومیکرون کے متاثرہ زیادہ تر خواتین وہ ہیں جو گھروں پر موجود ہیں اکثریتی خواتین نے ویکسین بھی نہیں لگائی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی شہریوں باالخصوص گھروں میں رہنے والی خواتین سے فوری ویکسین کرانے کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل کرونا کی دیگر ویرینٹ میں مرد زیادہ متاثر ہوئے تھے۔دوسری جانب وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ کراچی میں کرونامثبت کیسز کی شرح15فیصدسیزائدہوگئی ہے، گزشتہ روز 5168 ٹیسٹ کئیگئے جن میں سے 780 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ادھر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں اومی کرون کی شرح87 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، کراچی شرقی میں کرونا کیسز سب سے زیادہ سامنے آرہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ دوسرے نمبر ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، کروناکیسز کی شرح بڑھتی رہی تو سخت اقدامات کرناہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close