عالمی مارکیٹ میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

نیو یارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ، امریکی خام تیل کی قیمت  میں  1.80 ڈالر فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےبعد امریکی تیل کی قیمت 79.46 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت 82.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔اوپیک باسکٹ خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، 0.93 سینٹ اضافے کے بعد اوپیک باسکٹ خام تیل کی قیمت 78.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ سونے کی قیمت یمں 36 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سنوے کی نئی قیمت 1789.20 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے چاندی کی قیمت 0.98 سینٹ کی کمی کے بعد 22.19 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گزشتہ سال حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میںہوشربا اضافہ کیا اور نئے سال کے شروع ہوتے ہی پیٹرول کی قیمت میں 4روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے 15جنوری سے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پاکستا ن میں ہر 15دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close