اہم اسلامی ملک جس کے شہریوں پر سعودی عرب جانے کی پابندی لگ گئی

کوالالمپور (پی این آئی) ملائیشیا کے عمرہ زائرین کے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اومیکرون پھیلاو کی وجہ سے ملائشیا کی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین حکومت نے اپنے شہریوں کو عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ 8 جنوری سے عمرے کے لیے سعودی عرب پروازوں کا آپریشن معطل کردیا جائے گا۔

جبکہ نئے عمرہ ویزوں کا اجراء بھی روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری قرار دیا گیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک عمرے کے فورا بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی گئی ہے، آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا۔یہ فیصلہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔وزارت کے فیصلے کے مطابق ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان10 روز کا وقفہ ضروری قرار دیا گیا ہے آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیاجائے گا ۔ جس کا مقصد عمرہ زائرین کے درمیان فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے محفوط رکھا جاسکے۔

وزارت نے عمرہ زائرین سے مزید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں حرمین شریفین میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اورعمرہ پرمٹ کی پابندی ہرحال میں کی جائے۔واضح رہے عمرہ پرمٹ کے اجرا کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ پرمٹ جاری کرانے کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔پرمٹ حاصل کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے توکلنا اور اعتمرنا ایپ پرایک ماہ کا شیڈول جاری کیاجاتا ہے جس کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند کے لیے دن اور وقت متعین کرنے کی سہولت موجود ہے ساتھ ہی عمرہ زائر پرمٹ حاصل کرنے کے دوران مختلف رنگوں کے ذریعے حرم شریف میں اس دن اور وقت لوگوں کی تعداد کے بارے میں وضاحت معلومات حاصل کرسکتا ہے جس سے یہ سہولت ہوتی ہے کہ اژدہام والےوقت کے علاوہ ایسے وقت کے انتخاب کی سہولت ہوتی ہے جب حرم شریف میں عمرہ زائرین کا اژدہام نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں