وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کا تحریک انصاف کا رہنماء میر عتیق الرحمن کی اہلیہ اور بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میر عتیق الرحمن کی اہلیہ اور بھائی کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات سربلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close