کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن سیل میڈیا ونگ کا اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل میڈیا ونگ کشمیر سنٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام حق خودارادیت کے موقع پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شدید بارش کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر فاروق رحمانی، غلام محمد صفی ، میڈم شمیم شال، ڈائریکٹر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی، شیخ عبد المتین، ایڈووکیٹ پرویز احمد، عبد الحمید لون ،عبدالمجید میر اور داود احمد یوسفزئی نے خطاب کیا ۔

مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزا دی کے حق میں اور بھارت کی مخالفت میں نعرے درج تھے ۔ مقررین نےکہا کہ ۔ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی فورسز کی طرف سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پرعالمی ضمیر کو جاگنا چا ہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے تحریک آزا دی کشمیر کی بڑھتی ہو ئی پذیرائی سے گھبرا کر بے بنیاد پرو پیگنڈہ کر رہا ہے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحا ظ سے ریا ستی دہشت گردی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close