مظفر آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے،وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق‘حق خودارادیت دیا جائے۔
کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی، سا لمیت، استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور کامیابی کے حصول تک یہ جد جہد جاری رہے گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سات د ہائیوں سے زائد عرصہ سے کشمیریوں کو ان کے مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت سے طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنی زیر التواء مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے قراردادوں پر عملدرآمدکروانا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں