پشاور(آ ئی این پی)تھانہ سربند پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمدکر لی گئی، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جو موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جس پر پنجاب پولیس سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے،
سربند پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر کارکے خفیہ خانوں سے 93کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سر بند سردار حسین نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے، باڑہ روڈ ناکہ بندی پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت محمد کریم ولد فقیر گل کے نام سے ہوئی ہے جس نے منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی تھی،
گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے، کارروائی کے دوران گاڑی سے 93 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں