تعلیمی سرگرمیاں شروع، ملک کے کن حصوں میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی مصدقہ اطلاعات کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ اسکول آگئے ہیں۔ سکھر شہر میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے، اسکولوں میں پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کی تعطیل کے سبب آج سے صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز ہوبگیا ہے تاہم انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز کی پابندیوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں