صوابی(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 19دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہم سے جو کو تاہی ہوئی،ہمیں اس کا اندازہ ہو چکا ہے،آئندہ ہر ویلج کونسل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے مقامی محلے کے لوگوں کیساتھ مشورہ کیا جائیگا،آئندہ کیلئے سپیکر ہاؤس سے کوئی بھی براہ راست کام کی منظوری نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کو اپنے گاؤں مرغز ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کر کے پارٹی کو ایک عزت دی انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ہم سے جو کو تاہیاں ہوئی ہیے اوراس کا اندازہ ہمیں ہوا ہے اب ہماری کوشش ہو گی کہ ایک ایسی پالیسی بنائی جائے جس کے تحت ہر ویلج کونسل میں محلے کے لوگوں کے مشاورت سے تر قیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے ہم نے حتی الوسع کوشش کی اگر کچھ کمی بیشی ہوئی ہے تو یہ ہماری نا سمجھی یا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے،
پاکستان تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ویلج کونسل کی سطح پر تنظیمیں بنائی جائے گی۔ اسی طرح ہر محلے میں تر قیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر خاندان سے ایک ایک نمائندہ شامل کر کے تمام خاندانوں کے مشاورت سے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائیگا اور جتنے بھی ضروریات ہو وہ ویلج کونسل کے علاوہ دستیاب وسائل کے مطابق حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے ہم نے کافی کچھ سیکھا میرے حوالے سے یہ پرو پگینڈہ ہو رہا تھا کہ وہ اپنے ضلع میں گھوم پھر رہے ہیں یہ تو ہمارا اپنا علاقہ ہے،ضلع صوابی میں صفائی کی حالت بہتر بنانے اور خوبصورتی کے لئے ایک جامع پلان تر تیب دیا جائیگا ہر وی سی کی سطح پر پلے گراؤنڈ کے قیام کے لئے پچیس کروڑ روپے اور گھر گھر گیس پہنچانے کے علاوہ روڈز کی تعمیر کے لئے اڑھائی ارب روپے مختص کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا ڈیم کی تعمیر کے لئے دریائے سندھ کے پانی کا رخ موڑنے سے پانی کا جو مسئلہ پیدا ہوا ہے اس کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جا چکے ہیں اور بہت جلد گلہ کے مقام پر دریائے سندھ کا پانی بحال ہو جائیگا لیکن اس کے بر عکس ستر سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا،افغانستان کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہاں امن آنے سے پاکستان سمیت پورے خطے میں امن آئیگا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں