اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سال 2022کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث دو سے چھ جنوری تک کوئٹہ ، زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ، زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی ، دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں