لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ میٹروبس لاہور سستا ترین منصوبہ تھا، منصوبے پر 29 ارب61 کروڑ روپے لاگت آئی، تحریک انصاف منصوبے پر 60 ارب روپے لاگت کا لزام لگاتی رہی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں میٹروبس منصوبے کی لاگت اور عوام کو ملنے والی سفری سہولیات کے اثرات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا میٹروبس لاہور انتہائی سستا ترین منصوبہ تھا، تحریک انصاف ماضی میں اس منصوبے پر 60 ارب روپے سے زائد لاگت کا لزام لگاتی رہی جبکہ میٹرو بس سروس منصوبے پر صرف 29 ارب 61 کروڑ روپے لاگت آئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کا میٹرو بس منصوبہ ایل ڈی اے نے تعمیر کیا تھا۔میٹروبس کا یکطرفہ کرایہ فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر30 روپے ہے جبکہ یومیہ اوسطاً ایک لاکھ 37 ہزار مسافرمستفید ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین اس منصوبے کو جنگلا بس سروس کا بھی نام دیتے رہے جبکہ اس منصوبے پر انتہائی کم لاگت آئی اور میٹروبس منصوبہ سستا ترین منصوبہ ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے دس دسمبر کو کراچی گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ کراچی گرین لائن بس وفاقی حکومت کی سبسڈی پر چلا یا جائے گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن بس کا کرایہ 15 سے 55 روپے ہوگا، گرین لائن منصوبے کا کرایہ سندھ حکومت طے کرے گی، لاسز کے بعد منافع ملنا شروع ہوتا ہے، گرین لائن پہلی لائن ہے، باقی لائنز اس کے ساتھ جڑیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں