اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 7 نام سامنے آگئے۔اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، ناصر محمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل عملیش چوہدری کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو چیئرمین نیب کے لیے چار نام موصول ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام تجویزکیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے ناصرمحمود کھوسہ اور سلمان صدیق کا نام تجویز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام فائنل کرکے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھیجے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کو بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ نیب کا کام ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کو روکنا اور ملوث افراد کو سزائیں دینا ہے۔ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں