مسلم لیگ (ن)کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کی خبروں پر ن لیگی رہنما نے خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ن لیگ کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوتی تو جلا وطنی اور جیلوں میں نہ جانا پڑتا، نواز شریف 2 سے 3 مہینوں میں واپس آ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا تنویر حسین نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گفتگو میں رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی بے بنیاد افواہیں چھوڑی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کی ڈیل ہوتی تو لیگی رہنماؤں کو جلا وطنی نہ کاٹنی پڑتی، انہیں جیلوں میں نہ جانا پڑتا۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2 سے 3 مہینوں میں واپس آ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close