وزیراعلیٰ سندھ نے 4 سالہ بچی کی لاش کے پوسٹ مارٹم میں تاخیرکا نوٹس لے لیا

کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچی حرمین کی میت کا 12گھنٹیتک پوسٹ مارٹم نہ ہونیکا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نور محمد شاہ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ اس معاملے پر پولیس سرجن سندھ نے بھی جناح اسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

پولیس سرجن سندھ نے وضاحت طلب کی ہیکہ لیڈی ایم ایل او تعینات ہونے کے باوجود بچی کا 12گھنٹے تک پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہوا؟۔خیال رہے کہ 4سال کی بچی حرمین ممتازبدھ کی رات گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی، بچی کارات 11 بجے جناح اسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں انتقال ہوا تھا۔رات میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے پربچی کا 12گھنٹے تک پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں