پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، عمران خان کو پھر جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے حال میں لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر صحافی رانا عظیم کا موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے دورہ لاہور پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس بار جہانگیر ترین سے دوبارہ رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں کہا گیا کہ اگر ہم نے پنجاب میں الیکشن جیتنا ہے تو جنوبی پنجاب میں جہانگیر ترین کو دوبارہ متحرک کیا جائے،ان سے مشاورت کی جائے اور ان کو اعتماد میں لیا جائے،اور جہانگیر ترین کو اپنے ساتھ رکھا جائے۔

جس پر وزیراعلیٰ نے ہلکا سا ناراضی کا اظہار کیا۔جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خانیوال کا رزلٹ دیکھ کر اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ لوگ کتنے متحرک ہو،ایک وفاقی وزیر کو فون بھی کیا گیا تھا کہ آخر خانیوال میں ہم کیسے ہار گئے،کیا وہاں پر بھی گروپنگ تھی۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہاں بھی گروپنگ تھی،اس لیے وزیراعظم دورہ لاہور میں ناراض تھے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر آپ نے جنوبی پنجاب میں جیتنا ہے تو جہانگیر ترین کو ساتھ رکھیں۔وزیراعظم نے بھی تجویز سے اتفاق کیا۔میری اطلاع ہے کہ جہانگیر ترین سے کافی دنوں سے رابطے بھی تھے اس لیے انہوں نے گذشتہ دنوں ایک بیان بھی دیا۔پروگرام اینکر اسد اللہ خان نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین بھی صلح کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔اگر جہانگیر ترین کی جانب ہاتھ بڑھایا گیا تو وہ ملا لیں گے۔۔گذشتہ روز رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ملک میں معیشت کے بہت سے مسائل ہیں، موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق چنیوٹ میں نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close