رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ماہرین نے پیشنگوئی کر دی

قاہرہ( پی این آئی)رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ماہرین نے پیشنگوئی کر دی… مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل 2022 سے متوقع ہے ، رمضان المبارک کا چاند یکم اپریل بروز جمعہ کو نظر آئے گا۔

اس روز اسلامی مہینے شعبان کی 29 تاریخ ہوگی ، امکان ہے چاند یکم اپریل کو غروب آفتاب کے وقت کھلی آنکھ سے نظر آئیگا ، اسی مناسبت سے 2 اپریل کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا جو اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں