نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، وفاقی وزیر شیخ رشید کا ٹکٹ اپنی جیب سے بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، وفاقی وزیر شیخ رشید کا ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بیماری کا ڈراما کرکے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دیکھایا، یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، ان لوگوں نے وہاں جا کر ٹارزن بننے کی کوشش کی لیکن ٹھس ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے

متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو پاکستان آنا ہے تو میں انہیں 24 گھنٹے میں ویزا جاری کروں گا اور ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا۔شہباز شریف سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ اور ان کا گریبان ہو گا، آپ اپنی شکل دیکھیں، آپ جیسی کرپشن کسی کی نہیں ہے، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں میں ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری دونوں خاندان کرپٹ ہیں اور عمران خان آخری سانس تک

کرپشن زدہ سیاست کے خلاف لڑائی لڑتا رہے گا۔بانی متحدہ سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کو زمانہ طالبعلمی سے جانتا ہوں، ان سے بات چیت نہیں ہو سکتی کیونکہ ان پر بہت سے قتل و غارت گری کے کیسز ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تعلقات آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ فرق نہیں پڑ رہا، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، حکومت کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے

مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بالواسطہ رابطے ضرور ہیں، ہم افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور طالبان نے یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close