گلگت(آئی این پی)ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سالانہ اے ڈی پی کے ٹینڈرعنقریب ہونے ہیں،تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر ترجیحی بنیادوں پر رکھا گیا ہے، نوجوانوں کو عوام میں ان اہم منصوبوں کے حوالے سے شعور دینے کے ساتھ ساتھ مواقعوں کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی اشد ضروری ہے۔ ہفتے کو ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ سے غذر حلقہ دو کے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں غذر روڑ سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس دوران نوجوانوں نے غذر روڑ سروے کے حوالے سے عوامی خدشات سے ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کو آگاہ کیے۔ ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر پچاس ارب کا سب سے بڑا پروجیکٹ لے کر آئے ہیں جس سے غذر میں معاشی انقلاب آئے گا۔ یہ پروجیکٹ غذر کے باسیوں کیلیے بہت اہم ہے جس کو جتنا جلد ممکن ہو ہم مکمل کریں گے۔ بہت جلد غذر روڑ کے تینوں سیکشنز میں کام شروع کریں گے اور اس سے مقامی باہنر افراد، ٹھکیدار برادری، کاروباری افراد سب مستفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے دوران پچاس ارب کا یہ بجٹ یہاں خرچ ہونا ہے جس کیلیے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے جو ڈیزائن تیار کی ہے اس کے مطابق روڑ کیلیے زمینی لے رہے ہیں جن کا معاوضے بروقت دئیے جائیں گے۔ جنوری میں این ایچ اے کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور اس شعبے سے وابستہ ماہرین آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڑ کیلیے جتنا زمین لیں گے اس کے مطابق معقول معاوضے دئیے جائیں گے۔
اس مواقع پر انہوں نے کہا کہ غذر بلخصوص تحصیل پھنڈر اور گوپس کے عوام کو زمینوں کو فروخت کرنے سے گریز کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے سطح پر کاروبار کیلیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف اداروں سے بات کی ہے مختلف ادارے پاٹنر شپ کے لیے تیار ہیں، وہ ادارے مقامی لوگوں کے ساتھ پاٹنر شپ کے زریعے کاروبار کریں گے جس سے اس علاقے میں بیروزگاری نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہونگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں