کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں انہیں بلدیاتی الیکشن میں جائز مقام دیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وفود سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ حکومت اپنے انتخابی منشور کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں بلدیاتی الیکشن کروا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کریں گے، کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیز کر دیں۔ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں بلدیاتی الیکشن میں جائز مقام دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نوید، رکن قومی اسمبلی نورین ابراہیم، معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال و مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے، بلدیاتی الیکشن سمیت تمام انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ تعمیر و ترقی منازل طے ہو سکیں نہ ہی نئی قیادت تیار ہو سکی، یہ الیکشن عام آدمی کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیں گے، یہی وجہ ہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی اپنی تمام توانائیاں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے حکومتی تیاریوں پر پر صرف کیں،

آج بلدیاتی الیکشن کا خواب پورا ہوتا ہو نظر آنے لگا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان اور عوام کو مایوس نہیں کریں گی بلکہ ان کی توقعات پر پورا اتر کر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close