مالدیپ کیلئے بک کروائے گئے پارسل سے8من سے زائد چرس برآمد، پکڑے گئے ملزمان کون ہیں؟

کراچی(آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری،اے این ایف نے مالدیپ کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا،تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ ناردرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کی گئی، بائی پاس پر مشکوک کار کو روک کر چیکنگ کے دوران 335.4 کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان بنام نجیب اللہ ولد مہر اللہ اور محمد عیسی ولد بور محمد کو گرفتار کر لیا گیا.

گرفتار ملزمان کا تعلق بین الاصوبا گروہ سے ہے. ملزمان منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے اسمگلنگ کررہے تھے جسکو اے این ایف نے ناکام بنادیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. اپنی دوسری کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کورنگی کے علاقے میں ایک نجی کمپنی کے دفتر میں چھاپہ مار کر بیرون ملک مالدیپ کیلئے بک کروائے گئے پارسل سے اعلی کوالٹی کی 510 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی.جیسے ملزمان نے بڑی مہارت سے لیڈیز پرس میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتے تھے جس کو اے این ایف ناکام بنادیا. بک کروائے گئے پارسل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں