ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

لاہور (پی این آئی) ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ئو ں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، ہفتہ اور اتوار کیروزبلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،

پشاور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات مری، گلیات، وادی نیلم،ناران، کاغان، ہنزہ اورمالم جبہ میں بھی برفباری ہو گی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے، بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close