کراچی میں ایک اور نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا، متعدد دکانیں تباہ ، تین افراد زخمی

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا نے بھی تصدیق کی کہ محمود آباد نالے میں دھماکا گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ایس ایس پی قمر رضا کے مطابق دھماکے کے باعث سڑک کے دوسری طرف موجود دکان متاثر ہوئی اور دکان پر موجود تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق معمولی نوعیت کے دھماکے کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close