کے الیکٹرک صارفین خبردار، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاریاں

کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کی طرف سے درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے، جس میں فی یونٹ بجلی میں 32 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کے ذرائع کے مطابق اب نیپرا آئندہ چند روز میں کےالیکٹرک کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس قبل نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے جبکہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 8 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close