پی ٹی آئی کے بڑے رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو بلدیاتی وزیراعظم تسلیم کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کا شدید صدمہ ہے اور وہ ابھی تک اس کی وضاحتیں پیش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بڑے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیراعظم بن چکے ہیں، آج فضل الرحمان بتائیں کہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ ہیں؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشنز میں جہاں رشتے دار کھڑے ہوئے، ہار گئے،

جہاں کارکن کھڑا ہوا، جیت گیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے بھی شکست ہوئی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ مہنگائی نہیں ہے، عوام کو کوئی مطلب نہیں کہ کیا ہورہا ہے، اس کو دالیں، روٹی اور چیزیں سستی چاہئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close