ترکی نے امریکی سفاتکار کو گرفتار کر لیا مگر وجہ کیا بنی؟ ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

انقرہ (پی این آئی) ترکی نے امریکی سفارتکار کو جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 نومبر کو جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے ایک شامی شہری کو استنبول ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس شخص کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا اور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔

اس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جعلی پاسپورٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ لبنان میں امریکی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس نے اپنا ہی پاسپورٹ شامی شہری کو دیا ہوا تھا۔ امریکی سفارتکار سے ایک لفافے میں 10 ہزار ڈالر بھی موجود تھے جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close