کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افغانستان کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

 

اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے افغانستان کی ابتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 1920 ٹن غذائی اور غیر غذائی اشیاء سے لدے 200 ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان بھیجے گا۔ 30,000 غذائی پیکجز اور 10000 غیر غذائی پیکجز کی تقسیم سے افغانستان میں رہنے والے غریب اور مستحق افراد کی مدد ہوگی۔

ہر غذائی پیکج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں جبکہ غیر غذائی پیکیج میں 20000 رضائیاں اور 10000 کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ اس ریلیف پیکجز سے افغانستان میں تقریباً 280000 افراد مستفید ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں