پارٹی میں کوئی صاف بات نہیں کرتا، سب ڈرتے ہیں، کون کہتا ہے کہ ملک میں کرپشن نہیں ہے؟ تحریک انصاف کے ایم این اے پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی جماعت کی حکومت کو ٹھوکروں پر لے لیا، ٹی وی پروگرام میں ملک میں کرپشن کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آپ بار بار دھوکہ نہیں دے سکتے، نور عالم خان نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے ملک میں اس وقت کرپشن نہیں ہے؟ آپ عوام کو ایک یا دو بار دھوکا دے سکتے ہیں تیسری بار لوگ آپ کو مسترد کردیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی صاف بات نہیں کرتا، سب ڈرتے ہیں کیونکہ کوئی نہ کوئی چیز پیچھے لگادی جاتی ہے۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے دائیں بائیں موجود لوگوں کو دیکھنا چاہیے، آنکھیں بند کریں گے تو کام نہیں چلے گا۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان نے الزام عائد کیا تھا کہ ایم این اے نور عالم نے کھلے عام جے یو آئی اور ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا، جن کو بلے نے عزت دی، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بِک گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close