تحریک انصاف نے بنوں میں برتری حاصل کی، تین نشستیں جیتں،تحصیل بکاخیل کی چیئرمین شپ بھی پی ٹی آئی کو ملے گی، دعویٰ

بنوں (آئی این پی) وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا ملک شا ہ محمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے بنوں میں واضح برتری حاصل کی ہے جو کہ عوام کا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پر اعتماد کا اظہار ہے،اب تک پی ٹی آئی بنوں کی تین نشستیں جیت چکی ہیں انشاء اللہ تحصیل بکاخیل کی چیئرمین شپ بھی پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی،جو لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں اصل میں وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

پیر کو انہوں نے کہا کہ وہ خود دھاندلی زدہ لوگ ہیں ہر بار چور طریقے سے سلیکٹ ہوئے جو کہ وہ خود اپنے تقاریر میں تسلیم بھی کر چکے ہیں سال 2008کے انتخابا ت میں مختلف قوتوں کے ذریعے پولنگ سٹیشنوں میں جعلی ووٹوں سے منتخب کروایا گیا اسی طرح 2013اور 2018کے انتخابات میں بھی جانی خیل کے پولنگ سٹیشنوں میں رات کے دو،دو بجے تک پولنگ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں اب 2021کے بلدیاتی انتخابات میں بھی یہی خربے استعمال کئے جس کے الزامات ہم پر لگا رہے ہیں جو کہ شرم کی بات ہے لیکن اب عوام میں شعور آچکا ہے اور عوامی فیصلوں نے ان کے خربے ناکام کئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں لیکن جو تین رکنی کمیٹی بنی ہے ہمیں اس پر مکمل اعتماد ہے انشاء اللہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد دوبارہ اسی پر جوش انداز سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور پی ٹی آئی اُمیدوار ملک مامون خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل بکاخیل کے عوام پر بھی مکمل اعتماد ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے کیونکہ یہ گزشتہ انتخابات میں بھی انہوں نے ثابت کیا ہے کیونکہ 70سالہ تاریخ میں پہلی بار انہیں ایک حلقے سے دو بار منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن کے حامی ہیں اپوزیشن جماعت خصوصا اکرم خان درانی عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں 2018میں عمران خان نے اُنہیں بھاری اکثریت سے ہرایا اور بنوں کے عوام نے پی ٹی آئی کو ایک قومی اور دو صوبائی نشستیں تحفے میں دی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور اکرم خان درانی اب عوام میں نہیں جا سکتے کیونکہ کئی دہائیوں سے وہ برسر اقتدار رہے مگر عوام کو کچھ نہیں دیا کوئی ایک بھی منصوبہ وہ ثا بت نہیں کر سکتے مگر پی ٹی آئی انتہائی قلیل عرصے میں تین بڑی تحصیلیں اور اربوں کے منصوبے دیئے جس کی بنیاد پر عوام آج پی ٹی آئی کی حکومتوں اور نمائندوں پر اعتماد کا کھل کر اظہار کر رہی ہے جو کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو کامیاب بناکر ثابت ہو چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں