نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت۔۔؟؟ مولانا فضل الرحمٰن نے باقاعدہ دعوت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت۔۔؟؟ مولانا فضل الرحمٰن نے باقاعدہ دعوت دیدی۔۔۔جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی) کی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ وہ شمولیت سے متعلق غور کررہے ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیر کو کوئٹہ میں نواب اسلم رئیسانی کی رہائش گاہ سراوان ہاؤس گئے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواب اسلم رئیسانی کو باضابطہ شمولیت کی دعوت دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close