پاک فوج دشمن پر چڑھ دوڑی، کتنے جہنم واصل کر دیئے؟ رات گئے بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے، فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران دونوں دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے ویزداسر کی طرف جا رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔اسی طرح پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر غفورعرف جلیل ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل ، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دیشت گرد کمانڈر کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے، فراد دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close