رواں سال کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے محمد رضوان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(پی این آئی) چھکے لگانے میں محمد رضوان نے مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔رواں سال کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بیٹر نے 42چھکے اور 119چوکے لگائے،کیوی بیٹسمین نے 41گیندوں کو فضائی روٹ سے باہر بھیجا مگر چوکے صرف 53 لگائے، ایون لوئس37، نکولس پوران32اور ایڈن مارکرم 27چھکے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کرچکے  ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں