منڈی بہائوالدین، مہندی کی تقریب میں جانے والوں پر بس چڑھ گئی، 8 جاں بحق

منڈی بہائو الدین (پی این آئی)منڈی بہائو الدین کے علاقے ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے ایک جگہ جمع ہونے والے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے جمع ہوئے تھے۔ابتدائی طور حادثے میں5 افراد موقع پر

ہی جاں بحق ہو گئے تھے ،11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہائو الدین میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔عثمان بزدار نے حادثے سے متعلق آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close