کیا واقعی حکومت تین دن کیلئے موبائل سروس بند کرنے جارہی ہے؟ وزیرداخلہ شیخ رشید نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل رات بارہ بجے سے تین دن کے لیے موبائل فون سروسز بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔حکومت او آئی سی کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون بند رکھنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروسز بند کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close