روپے کا تگڑا کم بیک، امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز گراوٹ کا شکار، قدر کتنی کم ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی)روپے کا تگڑا کم بیک، امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز گراوٹ کا شکار، قدر کتنی کم ہو گئی؟۔۔۔  درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ محدود ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں 180 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 177.98 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 179.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close