بلوچستان میں تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، بلوچستان بار کونسل نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

کو ئٹہ(آئی این پی)ترجمان بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے ذریعے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی مال بردار گاڑیوں کو بیجا روکنے اور ہرا ساں کرنے کی بلاجوازکارروائیوں کے خلاف ایوان صنعت و تجارت ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ میں ڈرائی پورٹ،این ایل سی،چمن اور تفتان بارڈر پر کاروباری و دیگر سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کسٹم انٹی لیجنس کی جانب سے بلاجواز ایکسپورٹ اور امپورٹ کے مال سے لدی گاڑیاں روکی جا رہی ہیں بلکہ مختلف گوداموں سے مارکیٹ،صنعتوں اور دکانوں تک مال پہنچانے والی چھوٹی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور اسے بیروز گار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ایوان صنعت و تجارت کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے ایوان صنعت و تجارت کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور تاجروں صنعت کاروں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں