ویراٹ کوہلی نے خود قیادت نہیں چھوڑی بلکہ برطرف کرنا پڑا

ممبئی (پی این آئی) ویراٹ کوہلی خود سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر راضی نہ ہوئے تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی۔ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے کپتانی واپس لیے جانے فیصلے کے بعد ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اسٹار بلے باز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی چھینتے ہوئے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا تاہم ٹیسٹ

کرکٹ کی قیادت تاحال ویرات کوہلی کے پاس موجود ہے۔ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان زبردست ریکارڈ ہونے کے باوجود کپتانی سے برطرف کیے جانے پر بھارتی کرکٹ شائقین ٹوئٹر پر بی سی سی آئی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس وقت ویرات کوہلی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔ایک صارف نے ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے استعفیٰ دینے کی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ویرات نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ صرف ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے

الگ ہوں گے اور ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جب کہ یہ بھارتی بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے جس میں بھرپور سیاست چل رہی ہے۔‘‘?احتشام الحق نامی صارف نے کہا ’ویرات کوہلی خود ہی ون ڈے کپتانی سے الگ نہیں ہوئے بلکہ انہیں برطرف کیا گیا‘‘۔دوسری جانب بھارتی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے ایک بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی اب بھی ٹیم کے لیڈر ہیں اور ہمیں ویرات جیسے بلے باز کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے ویرات کوہلی نے 95 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی

جس میں 65 میں فتح اور 27 میچوں میں شکست ہوئی جب کہ ان کی جیت کا تناسب 70.43 فیصد رہا۔ اس دوران انہیں بطور کپتان 19 میں سے 15 سیریز میں فتح نصیب ہوئی۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے منتخب کپتان روہیت شرما نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اب بھی ٹیم کے لیڈر ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی کی موجودگی ٹیم کو ا?گے بڑھانے کے لئے

اب بھی ضروری ہے۔واضح رہے کہ روہیت شرما کو بدھ کے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیااور ویرات کوہلی کی کپتانی کی روایت کو ختم کیا گیا،ویرات کوہلی نے 95 میچز میں ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو 65 فتوحات دلوائیں۔ونڈے ٹیم کی ذمے داری سنبھالنے کے بعد ویرات کوہلی نے 21 سینچریوں سمیت 5449 رنز بنائے،ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کیلئے بطور کپتان زیادہ میچز جیتنے والے چوتھے کپتان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں